QR CodeQR Code

امریکہ، ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا

2 Jun 2023 19:54

حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اور اپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فضائیہ کے ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کردیا۔ امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔ ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اور اپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے یہ سمجھا کہ آپریٹر اسے ہدف تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔ ائیرفورس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1061576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061576/امریکہ-ڈرون-نے-مصنوعی-ذہانت-سے-اپنے-ہی-ا-پریٹر-کو-ہلاک-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org