QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کے حوالے

3 Jun 2023 23:15

ملاقات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پیپلز پارٹی شمولیت کرنے کیلئے تیار 30 رہنماؤں کی لسٹ آصف علی زرداری کو پیش کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے تیار 30 سیاسی رہنماؤں کی فہرست آصف علی زرداری کے حوالے کر دی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کرنے والوں میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنماء رانا فاروق سعید، حسن مرتضیٰ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ثمینہ گھرکی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے پیپلز پارٹی شمولیت کرنے کے لئے تیار 30 رہنماؤں کی لسٹ آصف علی زرداری کو پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 1061833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1061833/پیپلز-پارٹی-میں-شمولیت-کیلئے-تیار-30-رہنماؤں-کی-فہرست-ا-صف-زرداری-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org