QR CodeQR Code

حماد اظہر کے گرفتار والد میاں اظہر گھر واپس آگئے

5 Jun 2023 09:10

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ میرے والد صاحب واپس آگئے ہیں، والد کو سی آئی اے تھانہ لے جایا گیا تھا۔ حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ کی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء حماد اظہر کے گرفتار والد میاں اظہر واپس آگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ میرے والد صاحب واپس آگئے ہیں، والد کو سی آئی اے تھانہ لے جایا گیا تھا۔ حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنماء و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ میرے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے، میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1062023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062023/حماد-اظہر-کے-گرفتار-والد-میاں-گھر-واپس-آگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org