0
Monday 5 Jun 2023 09:10

حماد اظہر کے گرفتار والد میاں اظہر گھر واپس آگئے

حماد اظہر کے گرفتار والد میاں اظہر گھر واپس آگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء حماد اظہر کے گرفتار والد میاں اظہر واپس آگئے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ میرے والد صاحب واپس آگئے ہیں، والد کو سی آئی اے تھانہ لے جایا گیا تھا۔ حماد اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پولیس نے ایک گھنٹے تک والد کے فون کی جانچ کی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی رہنماء و سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا تھا کہ میرے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے، میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1062023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش