QR CodeQR Code

سعودیہ کا جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان

5 Jun 2023 09:21

ویانا میں اوپیک اجلاس کے بعد سعودی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ویانا میں اوپیک اجلاس کے بعد سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل کمی جولائی کے لئے کی جا رہی ہے، لیکن اس میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔ وزارت توانائی کا مزید کہنا تھا کہ اوپیک پلس معاہدے میں شریک بعض ممالک کی ہم آہنگی کے ساتھ یہ اقدام کیا جا رہا ہے۔روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024ء کے آخر تک جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 1062024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062024/سعودیہ-کا-جولائی-میں-تیل-پیداوار-کمی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org