QR CodeQR Code

بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو مخالفت کریں گے، قائم علی شاہ

5 Jun 2023 16:36

ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری پہلی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ پارٹی ختم ہوگئی مگر ایسا نہیں ہوا، محترمہ کی شہادت پر نوجوان غصے میں تھے ملک کو خطرہ تھا مگر ہم نے پاکستان کا نعرہ لگایا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہماری پہلی حکومت ختم ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ پارٹی ختم ہوگئی مگر ایسا نہیں ہوا، محترمہ کی شہادت پر نوجوان غصے میں تھے ملک کو خطرہ تھا مگر ہم نے پاکستان کا نعرہ لگایا۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے قائم علی شاہ نے کہا کہ بغیر شواہد کسی جماعت پر پابندی لگائی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ سابق وزیراعلی نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوکری اور گھر کے وعدے کیوں پورے نہیں کئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 1062074

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062074/بغیر-شواہد-کسی-جماعت-پر-پابندی-لگائی-گئی-مخالفت-کریں-گے-قائم-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org