QR CodeQR Code

الیکشن ملتوی کروانے کی بھیانک سازش کو پیپلز پارٹی نے ناکام بنا دیا، شوکت میر

8 Jun 2023 09:52

اپنے ایک بیان میں پی پی آزادکشمیر کے رہنما کا کہنا ہے کہ باغ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی قیادت اور تنظیموں نے جاندار کردار ادا کر کے اتحاد و اتفاق کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے رہنما شوکت جاوید میر نے کہا ہے کہ باغ کا ضمنی الیکشن ملتوی کروانے کی بھیانک سازش عوام کے حق رائے پر ڈاکہ زنی کی منظم سازش تھی جس کو پیپلز پارٹی کی قیادت اور پارلیمانی پارٹی نے ناکام بنا کر عوام دوست ہونے کا ایک بار پھر ثبوت پیش کر دیا ہے۔ آج شام تک پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار ضیاء القمر معزز ایوان کے ممبر منتخب ہو کر وزیراعطم انوارالحق کی قیادت میں قائم نئی کابینہ میں سب سے کم عمر وزیر ہونے کا اعزاز حاصل کریں گے۔ باغ کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی قیادت اور تنظیموں نے جاندار کردار ادا کر کے اتحاد و اتفاق کا بے مثال مظاہرہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں شوکت جاوید میر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی باغ میں ضمنی انتخاب میں واضح اور پاکستان کے عام انتخابات میں لینڈسلائیڈ وکٹری حاصل کرے گی اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دنیا کے کم عمر ترین پاکستانی وزیراعطم منتخب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1062607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062607/الیکشن-ملتوی-کروانے-کی-بھیانک-سازش-کو-پیپلز-پارٹی-نے-ناکام-بنا-دیا-شوکت-میر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org