QR CodeQR Code

ملک کو ماں کی گود کی طرح ایک مقدس گود سمجھتے ہیں

ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں، پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں، سراج الحق

اس پاکستان کی تلاش میں ہیں، جہاں حکمراں تک عوام کی رسائی ہو

8 Jun 2023 14:41

ملتان میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کون سا ایسا شعبہ ہے، جس پر ظالموں نے ڈرون حملے نہیں کیے، جو بھی وزیرِ خزانہ آتا ہے، کہتا ہے کہ وسائل کم ہیں۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ کون ہے جو توشہ خانے میں شامل نہیں۔؟


اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں، پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں۔ ملتان میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ خوش حال پاکستان، کرپشن فری پاکستان کے لیے بھی اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ماں کی گود کی طرح ایک مقدس گود سمجھتے ہیں، ہم اس پاکستان کی تلاش میں ہیں، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

سراج الحق نے کہا کہ اس پاکستان کی تلاش میں ہیں، جہاں حکمراں تک عوام کی رسائی ہو، آج عدالتوں میں انصاف کی بجائے چہروں کو دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کون سا ایسا شعبہ ہے، جس پر ظالموں نے ڈرون حملے نہیں کیے، جو بھی وزیرِ خزانہ آتا ہے، کہتا ہے کہ وسائل کم ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ کون ہے جو توشہ خانے میں شامل نہیں؟ نیب کے دفاتر میں کون ہے جس کا نام نہیں۔؟


خبر کا کوڈ: 1062644

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062644/ریاست-کا-رشتہ-مکان-اور-مکین-نہیں-پاکستان-کو-مسجد-سمجھتے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org