0
Thursday 8 Jun 2023 14:41
ملک کو ماں کی گود کی طرح ایک مقدس گود سمجھتے ہیں

ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں، پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں، سراج الحق

اس پاکستان کی تلاش میں ہیں، جہاں حکمراں تک عوام کی رسائی ہو
ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں، پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ ریاست کا رشتہ مکان اور مکین کا نہیں، پاکستان کو مسجد سمجھتے ہیں۔ ملتان میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ خوش حال پاکستان، کرپشن فری پاکستان کے لیے بھی اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو ماں کی گود کی طرح ایک مقدس گود سمجھتے ہیں، ہم اس پاکستان کی تلاش میں ہیں، جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔

سراج الحق نے کہا کہ اس پاکستان کی تلاش میں ہیں، جہاں حکمراں تک عوام کی رسائی ہو، آج عدالتوں میں انصاف کی بجائے چہروں کو دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کون سا ایسا شعبہ ہے، جس پر ظالموں نے ڈرون حملے نہیں کیے، جو بھی وزیرِ خزانہ آتا ہے، کہتا ہے کہ وسائل کم ہیں۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ کون ہے جو توشہ خانے میں شامل نہیں؟ نیب کے دفاتر میں کون ہے جس کا نام نہیں۔؟
خبر کا کوڈ : 1062644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش