QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ

8 Jun 2023 23:58

فصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے گروپ پراجیکٹس کا مقابلہ کرایا جائیگا، 250 بہترین گروپ پراجیکٹس کو 50٫50 ہزار روپے قرضہ دیا جائیگا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ طلبا و طالبات کو یہ قرضے قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعاون سے دئیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے گروپ پراجیکٹس کا مقابلہ کرایا جائے گا، 250 بہترین گروپ پراجیکٹس کو 50٫50 ہزار روپے قرضہ دیا جائیگا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ طلبا و طالبات کو یہ قرضے قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعاون سے دئیے جائیں گے، STEM، آنٹرپرینیورشپ، اور کمیپوٹر کے طلبا و طالبات کو یہ قرضے دئیے جائیں گے۔ طلبا جون کے آخر تک اپنے پراجیکٹس جمع کرواسکتے ہیں، ماہرین کی ٹیم طلباء کے 250 بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کرے گی جنہیں قرضے دئیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1062739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062739/گلگت-بلتستان-میں-سرکاری-اسکولوں-کے-طلبہ-کیلئے-50-ہزار-روپے-تک-قرض-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org