0
Thursday 8 Jun 2023 23:58

گلگت بلتستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ

گلگت بلتستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبہ کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے 50 ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبا و طالبات کے گروپ پراجیکٹس کا مقابلہ کرایا جائے گا، 250 بہترین گروپ پراجیکٹس کو 50٫50 ہزار روپے قرضہ دیا جائیگا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ طلبا و طالبات کو یہ قرضے قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعاون سے دئیے جائیں گے، STEM، آنٹرپرینیورشپ، اور کمیپوٹر کے طلبا و طالبات کو یہ قرضے دئیے جائیں گے۔ طلبا جون کے آخر تک اپنے پراجیکٹس جمع کرواسکتے ہیں، ماہرین کی ٹیم طلباء کے 250 بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کرے گی جنہیں قرضے دئیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1062739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش