QR CodeQR Code

سندھ میں اپوزیشن کا حق صرف جی ڈی اے کا ہے، سردار رحیم

9 Jun 2023 16:29

ذرائع کے مطابق جی ڈی سے کے رہنما نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر جی ڈی اے سے ہوگا، ایم کیو ایم کو ہماری حمایت کرنی چاہیئے، جماعت اسلامی بھی ہماری حمایت کرچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈر کے معاملے پر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کی حمایت کرنے کے بجائے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔ جی ڈی سے کے رہنما سردار رحیم نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا حق صرف جی ڈی اے کا ہے، ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کے مزے لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جی ڈی اے سے ہوگا، ایم کیو ایم کو ہماری حمایت کرنی چاہیئے، جماعت اسلامی بھی ہماری حمایت کرچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1062851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062851/سندھ-میں-اپوزیشن-کا-حق-صرف-جی-ڈی-اے-ہے-سردار-رحیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org