0
Friday 9 Jun 2023 16:29

سندھ میں اپوزیشن کا حق صرف جی ڈی اے کا ہے، سردار رحیم

سندھ میں اپوزیشن کا حق صرف جی ڈی اے کا ہے، سردار رحیم
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈر کے معاملے پر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے ایم کیو ایم کی حمایت کرنے کے بجائے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔ جی ڈی سے کے رہنما سردار رحیم نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا حق صرف جی ڈی اے کا ہے، ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کے مزے لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جی ڈی اے سے ہوگا، ایم کیو ایم کو ہماری حمایت کرنی چاہیئے، جماعت اسلامی بھی ہماری حمایت کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1062851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش