QR CodeQR Code

بلاول کی عراقی حکومت کے اعلیٰ حکام سے جو ملاقاتیں ہوئیں وہ بہت اہم ہیں، ناصر شاہ

9 Jun 2023 19:48

سندھ اسمبلی کو بتاتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورے کے دوران عراقی ویزے اور زیارات کی فیس میں کمی پر بھی بات کی، اس دورے کے نتیجے میں نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی کو بتایا ہے کہ عراق میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عراقی حکومت کے اعلیٰ حکام سے جو ملاقاتیں ہوئی وہ بہت اہم ہیں، ان کی وہاں کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیر خارجہ نے ان ملاقاتوں میں عراق میں موجود پاکستانیوں کے مسائل پر بات کی، عراقی ویزے اور زیارات کی فیس میں کمی پر بھی بات کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دورے کے نتیجے میں نجف میں پاکستانی قونصلیٹ کھولا جائے گا، کراچی میں عراق کا قونصلیٹ نہیں ہے، بلوچستان اور سندھ کے لوگوں کے لئے یہاں پر قونصلیٹ شروع کردیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1062878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062878/بلاول-کی-عراقی-حکومت-کے-اعلی-حکام-سے-جو-ملاقاتیں-ہوئیں-وہ-بہت-اہم-ہیں-ناصر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org