QR CodeQR Code

میں اپنی جگہ پر قائم اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں

جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، نہ کوئی آفر قبول کی، پرویز خٹک کی تردید

9 Jun 2023 23:00

پشاور میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے، نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔ اسوقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، نہ ہی کوئی آفر قبول کی۔ پشاور میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے، نہ ایسی کوئی آفر قبول کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی جگہ پر قائم اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔


خبر کا کوڈ: 1062902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1062902/جہانگیر-ترین-سے-ملاقات-ہوئی-نہ-کوئی-ا-فر-قبول-کی-پرویز-خٹک-تردید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org