QR CodeQR Code

اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کی مہم، سینکڑوں طلبہ کا امریکی غلامی سے نجات کا عزم

15 Oct 2011 22:15

اسلام ٹائمز:کل پاکستان اجتماع عام کے سلسلے میں زکریا یونیورسٹی اور ملتان شہرکے تمام کالجز سے فارم پر کرائے گئے، جس میں سینکڑوں طلباء نے امریکی مداخلت اور غلامی کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ ملتان کے زیراہتمام مہم کے سلسلے میں ملتان کے سینکڑوں طلبہ نے پاکستان سے وفاداری اور امریکی غلامی سے نجات کے عزم کا اظہار کیا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمہ داران نے کل پاکستان اجتماع عام کے سلسلے میں زکریا یونیورسٹی اور ملتان شہر کے تمام کالجز سے فارم پر کرائے، جس میں سینکڑوں طلباء نے امریکی مداخلت اور غلامی کیخلاف اپنے جذبات کا اظہار کیا، طلباء کا کہنا تھا کہ امریکا حقیقت میں مسلمانوں کا دشمن ہے یہ کبھی بھی ہمارا دوست ثابت نہیں ہو سکتا، ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر امریکی اتحاد سے پاکستان کی علیحدگی کا اعلان کریں اور اسلامی ممالک اور چین کیساتھ تعلقات بہتر بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 106564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/106564/اسلامی-جمعیت-طلبہ-ملتان-کی-مہم-سینکڑوں-کا-امریکی-غلامی-سے-نجات-عزم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org