QR CodeQR Code

افغانستان کی عسکریت پسندی مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء تک پھیل سکتی ہے،ایران

29 Aug 2009 13:06

ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ متعلقہ خطہ کے افراد کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء تک پھیل سکتی ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے


استنبول:ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی عسکریت پسندی کا مکمل خاتمہ نہ کیا گیا تو یہ متعلقہ خطہ کے افراد کے ذریعے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء تک پھیل سکتی ہے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس نے افغانستان سے جنم لیا، مجھے یقین ہے کہ اگر عسکریت پسندی کی جڑیں بر وقت کاٹ نہیں دی گئیں تو یہ مشرق وسطیٰ اور بھارت سمیت وسطی ایشیائی ممالک تک پھیل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے دونوں اطراف عدم استحکام، بد امنی اور عدم تحفظ کی صورتحال چھائی ہوئی ہے،ایک طرف پاکستان اور افغانستان اور دوسری طرف عراق کی کشیدہ صورتحال ہے، اس بد امنی اور کشیدگی کی جڑیں مشترکہ ہیں جن کی مکمل بیخ کنی ناگزیر ہے۔ منوچہر متقی نے کہا کہ خطہ سے باہر بالخصوص یورپ کے بعض ممالک نے نئے منظرنامے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں جن کا مقصد خطہ کے ممالک کے مابین عدم استحکام کی فضاء کو فروغ دینا ہے۔


خبر کا کوڈ: 10702

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/10702/افغانستان-کی-عسکریت-پسندی-مشرق-وسطی-اور-وسطی-ایشیاء-تک-پھیل-سکتی-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org