QR CodeQR Code

بلوچستان کے حالات پر سب کو تشویش ہے، صوبے میں بدامنی پر سپریم کورٹ لارجر بینچ تشکیل دے گا، افتخار محمد چودھری

21 Oct 2011 21:53

اسلام ٹائمز:چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام مزید شورش کے متحمل نہیں ہوسکے، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صوبائی حکومت کو بنیادی انسانی حقوق کا پابند بنائے


کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں انوائرمنٹل لاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات پر سب کو تشویش ہے۔ پہاڑوں اور صحراوں سے لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔ بلوچستان میں ایک سو پچاسی افراد میں سے پچانوے افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بدامنی پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دیں گے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ فراہم کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مزید شورش کے متحمل نہیں ہوسکے، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صوبائی حکومت کو بنیادی انسانی حقوق کا پابند بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ اور صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کا ازخود نوٹس لیا ہے۔ عوام کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 108064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108064/بلوچستان-کے-حالات-پر-سب-کو-تشویش-ہے-صوبے-میں-بدامنی-سپریم-کورٹ-لارجر-بینچ-تشکیل-دے-گا-افتخار-محمد-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org