QR CodeQR Code

منور حسن متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، فضل الرحمان

21 Oct 2011 22:12

اسلام ٹائمز:اپنے بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جے یو آئی مجلس عمل بحال کرنے کی حامی ہے اور ایم ایم اے کی دوسری جماعتیں بھی اس اتحاد کے حق میں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کے امیر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ قوم کو دینی جماعتوں کے اتحاد کی خوشخبری دینا چاہتے ہیں لیکن متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں جماعت اسلامی کے امیر رکاوٹ ہیں۔
جے یو آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی مجلس عمل بحال کرنے کی حامی ہے اور ایم ایم اے کی دوسری جماعتیں بھی اس اتحاد کے حق میں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کے امیر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت ہے کہ اے پی سی کی قرارداد پر عمل کیا جائے اور خارجی اور داخلی پالیسیاں بھی تبدیل کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 108069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108069/منور-حسن-متحدہ-مجلس-عمل-کی-بحالی-میں-رکاوٹ-ہیں-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org