0
Friday 21 Oct 2011 22:12

منور حسن متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، فضل الرحمان

منور حسن متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ قوم کو دینی جماعتوں کے اتحاد کی خوشخبری دینا چاہتے ہیں لیکن متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں جماعت اسلامی کے امیر رکاوٹ ہیں۔
جے یو آئی کے ترجمان کی جانب سے جاری اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی مجلس عمل بحال کرنے کی حامی ہے اور ایم ایم اے کی دوسری جماعتیں بھی اس اتحاد کے حق میں ہیں، لیکن جماعت اسلامی کے امیر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وقت ہے کہ اے پی سی کی قرارداد پر عمل کیا جائے اور خارجی اور داخلی پالیسیاں بھی تبدیل کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 108069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش