QR CodeQR Code

عازمین حج مبارک سفر کے دوران ضعیف افراد اور خواتین کا احترام کریں، قاری حنیف جالندھری

23 Oct 2011 18:38

اسلام ٹائمز:ملتان میں حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھاکہ حج ایک بہت عظیم عبادت ہے، اس کے ارکان سنت طریقہ سے ادا کیے جائیں۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ قاری محمدحنیف جالندھری نے کہا ہے کہ حج صاحب حیثیت مسلمانوں پر فرض ہے، عازمین حج کو چاہیے کہ وہ اس مبارک سفر کے دوران ا یک دوسرے کے علاوہ کمزور بوڑھوں اور خواتین کا بھی احترام کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حج ایک بہت عظیم عبادت ہے، اس کے ارکان سنت طریقہ سے اداکیے جائیں، اس موقع پر میاں عابد رضا بودلہ، مولانا احسان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، واضح رہے کہ ملتان سے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 108587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108587/عازمین-حج-مبارک-سفر-کے-دوران-ضعیف-افراد-اور-خواتین-کا-احترام-کریں-قاری-حنیف-جالندھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org