QR CodeQR Code

بحالی جمہوریت کے لئے محترمہ نصرت بھٹو کی دلیرانہ جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائی گی، حامد موسوی

23 Oct 2011 23:44

اسلام ٹائمز: محترمہ نصرت بھٹو کے انتقال پر بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نام قائد ملت جعفریہ کا تعزیتی پیغام


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے محترمہ نصرت بھٹو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی جدوجہد، قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے شانہ بشانہ مارشل لاء دور کی سختیاں اور تشدد برداشت کرکے محترمہ نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کے لئے جو دلیرانہ اور سرفروشانہ کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 108642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108642/بحالی-جمہوریت-کے-لئے-محترمہ-نصرت-بھٹو-کی-دلیرانہ-جدوجہد-ہمیشہ-یاد-رکھی-جائی-گی-حامد-موسوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org