QR CodeQR Code

تیونس انتخابات میں کامیابی پر نہضت پارٹی کے صدر کو قاضی حسین احمد کی مبارکباد

24 Oct 2011 23:54

اسلام ٹائمز: متحدہ مجلس عمل کے سابق صدر نے تیونس میں نہضت پارٹی کی کامیابی کو اسلامی قوتوں کی کامیابی قرار دیا ہے۔


لاہو:اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے تیونس کے انتخابات میں نہضت پارٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے صدر شیخ راشد الغنوشی کو مبارکباد دی ہے۔
ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ نہضت پارٹی کی کامیابی سے تیونس میں حقیقی جمہوریت اور اسلامی اقدار کو فروغ حاصل ہو گا۔ لوگ صحیح معنوں میں آزادی سے بہرہ ور ہوں گے۔ راشدالغنوشی نے قاضی حسین احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تیونس آنے کی دعوت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 108930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/108930/تیونس-انتخابات-میں-کامیابی-پر-نہضت-پارٹی-کے-صدر-کو-قاضی-حسین-احمد-کی-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org