0
Monday 24 Oct 2011 23:54

تیونس انتخابات میں کامیابی پر نہضت پارٹی کے صدر کو قاضی حسین احمد کی مبارکباد

تیونس انتخابات میں کامیابی پر نہضت پارٹی کے صدر کو قاضی حسین احمد کی مبارکباد
لاہو:اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان اور متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے تیونس کے انتخابات میں نہضت پارٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے صدر شیخ راشد الغنوشی کو مبارکباد دی ہے۔
ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے اس امید کا اظہار کیا کہ نہضت پارٹی کی کامیابی سے تیونس میں حقیقی جمہوریت اور اسلامی اقدار کو فروغ حاصل ہو گا۔ لوگ صحیح معنوں میں آزادی سے بہرہ ور ہوں گے۔ راشدالغنوشی نے قاضی حسین احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں تیونس آنے کی دعوت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 108930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش