QR CodeQR Code

امریکا پاکستان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، روابط کو مضبوط اور مستحکم کریں گے، کیمرون منٹر

25 Oct 2011 20:56

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے اپنا مستقبل خود بنانا ہے، اس جدوجہد میں امریکا پاکستان کا ساتھ دے گا۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، پاکستان کو امریکا کے بارے میں غلط فہمی دور کر لینی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیاسی ہی نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی رابطے ہیں اور ہم ان رابطوں کو مزید مضبوط اور مستحکم کریں گے۔ مانسہرہ کے نواحی علاقے کھواڑی میں یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام ہائی سکولز کی عمارتوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے اپنا مستقبل خود بنانا ہے، اس جدوجہد میں امریکا پاکستان کا ساتھ دے گا۔ پاکستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امریکی عوام کے تعاون سے تعمیرنو کا جو پودا لگایا گیا ہے، ہم اس کو پروان چڑھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 109211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109211/امریکا-پاکستان-پر-حملے-کا-ارادہ-نہیں-رکھتا-روابط-کو-مضبوط-اور-مستحکم-کریں-گے-کیمرون-منٹر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org