0
Tuesday 25 Oct 2011 20:56

امریکا پاکستان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، روابط کو مضبوط اور مستحکم کریں گے، کیمرون منٹر

امریکا پاکستان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، روابط کو مضبوط اور مستحکم کریں گے، کیمرون منٹر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان پر حملے کا ارادہ نہیں رکھتا، پاکستان کو امریکا کے بارے میں غلط فہمی دور کر لینی چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیاسی ہی نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی رابطے ہیں اور ہم ان رابطوں کو مزید مضبوط اور مستحکم کریں گے۔ مانسہرہ کے نواحی علاقے کھواڑی میں یو ایس ایڈ کے زیر اہتمام ہائی سکولز کی عمارتوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ پاکستان میں کہا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے اپنا مستقبل خود بنانا ہے، اس جدوجہد میں امریکا پاکستان کا ساتھ دے گا۔ پاکستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امریکی عوام کے تعاون سے تعمیرنو کا جو پودا لگایا گیا ہے، ہم اس کو پروان چڑھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 109211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش