QR CodeQR Code

انقرہ،ترک صدر عبداللہ گل کی نواز شریف سے ملاقات

26 Oct 2011 19:58

اسلام ٹائمز:انٹرنیشنل اسٹریٹجک ریسرچ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں اور ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کر سکتے ہیں۔


انقرہ:اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کو تلخ تجربات سے گزرنا پڑا ہے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، یہ بات نواز شریف نے ترکی کے صدر عبداللہ گل سے انقرہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ ترک صدر عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنے اندرونی خلفشار کی وجہ سے بہت وقت برباد کیا۔ اب یہ ضروری ہے کہ ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں۔ اس سے پہلے انٹرنیشنل اسٹریٹجک ریسرچ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں اور ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کر سکتے ہیں، خواہ وہ کشمیر کا مسئلہ ہی کیوں نہ ہو۔


خبر کا کوڈ: 109483

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109483/انقرہ-ترک-صدر-عبداللہ-گل-کی-نواز-شریف-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org