0
Wednesday 26 Oct 2011 19:58

انقرہ،ترک صدر عبداللہ گل کی نواز شریف سے ملاقات

انقرہ،ترک صدر عبداللہ گل کی نواز شریف سے ملاقات
انقرہ:اسلام ٹائمز۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کو تلخ تجربات سے گزرنا پڑا ہے دونوں ممالک ایک دوسرے کے مسائل کو بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں، یہ بات نواز شریف نے ترکی کے صدر عبداللہ گل سے انقرہ میں ملاقات کے دوران کہی۔ ترک صدر عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے اپنے اندرونی خلفشار کی وجہ سے بہت وقت برباد کیا۔ اب یہ ضروری ہے کہ ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنائیں۔ اس سے پہلے انٹرنیشنل اسٹریٹجک ریسرچ آرگنائزیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، پاکستان اور بھارت ہمسائے ہیں اور ایک دوسرے سے بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کر سکتے ہیں، خواہ وہ کشمیر کا مسئلہ ہی کیوں نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 109483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش