QR CodeQR Code

ٹیکس لگانا حکومت کا کام جبکہ منظور یا مسترد کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، فردوس عاشق اعوان

27 Oct 2011 21:23

اسلام ٹائمز:پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفامرز کسی بھی ملک کی معشیت کے لئے لازم و ملزوم ہیِں، پی آئی اے اور ریلوے کا ہم نے نہیں ہم سے پہلی حکومتوں نے بیڑہ غرق کیا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی دھرنے اور جلسے جلوسوں کی استاد ہے، اگر کسی کو سیاست سیکھنی ہے تو ہم سے سیکھے، کچھ لوگ سیاسی معاملات پر قومی وسائل لٹا کر اپنا سیاسی قد اونچا کرنا چاہتے ہیں، اس وقت ملک جن مسائل سے دوچار ہے ان میں سیاست چمکانا ٹھیک نہیں، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ٹیکس ریفامرز کسی بھی ملک کی معشیت کے لئے لازم و ملزوم ہیِں، پی آئی اے اور ریلوے کا ہم نے نہیں ہم سے پہلی حکومتوں نے بیڑہ غرق کیا، پی آئی اے اور ریلوے کی ری سٹرکچرنگ ضروری ہے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اس وقت مادر جمہوریت کے سوگ میں ہے، اس لئے سیاسی ہتھکنڈوں کا جواب نہیں دے رہے۔


خبر کا کوڈ: 109776

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109776/ٹیکس-لگانا-حکومت-کا-کام-جبکہ-منظور-یا-مسترد-کرنا-پارلیمنٹ-اختیار-ہے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org