QR CodeQR Code

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحٰی 7 نومبر بروز سوموار کو ہوگی

28 Oct 2011 21:55

اسلام ٹائمز:میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا سمیت ملک کے مختلف شہروں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ علماء نے وزارت مذہبی امور کی عمارت سے چاند دیکھا جس کی عمر اکتالیس گھنٹے تھی، میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا سمیت ملک کے مختلف شہروں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل انتیس اکتوبر کو یکم ذی الحج 1432 ہجری ہوگا جبکہ عیدالاضحیٰ سات نومبر کو ہوگی۔



خبر کا کوڈ: 109975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/109975/ملک-بھر-میں-ذی-الحج-کا-چاند-نظر-آگیا-عیدالاضح-ی-7-نومبر-بروز-سوموار-کو-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org