QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

30 Oct 2011 15:26

اسلام ٹائمز:دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں جاسوس طیارے سے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے، جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔


میران شاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں پیش آیا۔ جاسوس طیارے سے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے، جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں امریکی ڈرون طیارے کئی گھنٹوں تک پروازیں کرتے رہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے حملے میں 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے ڈوگا میں ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے 4 میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ افراد کون تھے۔


خبر کا کوڈ: 110464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110464/شمالی-وزیرستان-امریکی-ڈرون-حملہ-6-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org