0
Sunday 30 Oct 2011 15:26

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان،امریکی ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک
میران شاہ:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں پیش آیا۔ جاسوس طیارے سے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمی ہوئے، جنہوں نے بعد میں دم توڑ دیا۔ حملے کے فوری بعد مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دتہ خیل کے مختلف علاقوں میں امریکی ڈرون طیارے کئی گھنٹوں تک پروازیں کرتے رہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے حملے میں 4افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دتہ خیل کے علاقے ڈوگا میں ایک گاڑی پر جاسوس طیارے سے 4 میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوری طور پر ہلاک ہونے والوں کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے کہ یہ افراد کون تھے۔
خبر کا کوڈ : 110464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش