QR CodeQR Code

تبدیلی کیلئے غیر آئینی طریقہ کار پر ساتھ نہیں دیں گے، شاہی سید

1 Nov 2011 00:12

اسلام ٹائمز:اے این پی سندھ کے صدر نے کہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے لیے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائی جا سکتی ہے، سڑکوں پر محاذ آرائی سے غیر جمہوری قوتوں کو اقتدار میں آنے کا موقع ملتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ صدر آصف زرداری آئینی طریقے سے صدر منتخب ہوئے ہیں، انکا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی کے نام پر کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی طریقہ اختیار کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ اسفند یار ولی نے واضح طور پر کہا ہوا ہے کہ کسی بھی برے وقت میں عوامی نیشنل پارٹی صدر آصف علی زرداری کا بھرپور ساتھ دے گی۔


خبر کا کوڈ: 110819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/110819/تبدیلی-کیلئے-غیر-آئینی-طریقہ-کار-پر-ساتھ-نہیں-دیں-گے-شاہی-سید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org