0
Tuesday 1 Nov 2011 00:12

تبدیلی کیلئے غیر آئینی طریقہ کار پر ساتھ نہیں دیں گے، شاہی سید

تبدیلی کیلئے غیر آئینی طریقہ کار پر ساتھ نہیں دیں گے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا کہ صدر آصف زرداری آئینی طریقے سے صدر منتخب ہوئے ہیں، انکا احترام کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تبدیلی کے نام پر کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی طریقہ اختیار کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ اسفند یار ولی نے واضح طور پر کہا ہوا ہے کہ کسی بھی برے وقت میں عوامی نیشنل پارٹی صدر آصف علی زرداری کا بھرپور ساتھ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 110819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش