QR CodeQR Code

عوام کو جلد حکمران ٹولے سے چھٹکارہ ملنے والا ہے، شاہ محمود قریشی

1 Nov 2011 20:07

اسلام ٹائمز:ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خا رجہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جعلی ڈگری ہولڈرز بڑی تعداد میں مو جود ہیں اور اگر سپریم کورٹ ان کے خلا ف کارروائی کرتی ہے تو حکومت جعلی ڈگری والوں کا ساتھ دیتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خا رجہ اور پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو جلد حکمران ٹولے سے چھٹکارہ ملنے والا ہے، حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں جعلی ڈگری ہولڈر زبڑی تعداد میں مو جود ہیں اگر سپریم کورٹ ان کے خلا ف کارروائی کرتی ہے تو حکومت جعلی ڈگری والوں کا ساتھ دیتی ہے، جب ملک میں انتخابی فہرستیں غلط ہوں اور پولنگ میں جعلسازی ہو تو نتائج درست کس طرح آسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کی عوام نے کمیشن ایجنٹوں سے جان نہ چھڑوائی تو نیا صوبے بنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان کے عوام غیرت مند ہیں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔


خبر کا کوڈ: 111021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111021/عوام-کو-جلد-حکمران-ٹولے-سے-چھٹکارہ-ملنے-والا-ہے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org