QR CodeQR Code

یونیسکو کیطرف سے فلسطینی ریاست کے حق کو تسلیم کرنے پر امریکہ کا امداد روکنا قابل مذمت ہے، پروفیسر خورشید احمد

2 Nov 2011 01:03

اسلام ٹائمز:منصورہ لاہور سے جاری بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کا چہرہ اس معاملہ پر پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو گیا ہے اور جو امریکہ سے کسی بھی سطح پر انصاف اور خیر کی توقع رکھتے ہیں ان کو اب اس کا ادراک کر لینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے یونیسکو کی طرف سے فلسطین کو مکمل رکن کے طور پر تسلیم کرنے پر امریکہ کی طرف سے یونیسکو کے فنڈز بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نام نہاد سپر پاور نے دو ریاستوں کے قیام کے زبانی دعووں کے باوجود نہ صرف فلسطین کی مکمل طور پر رکنیت کی مخالفت کی ہے بلکہ آگے بڑھتے ہوئے فلسطین کے ریاست کے حق کو تسلیم کیے جانے پر یونیسکو کو سزا دے رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے عرب اور دیگر مسلمان ممالک پر زور دیا کہ وہ یونیسکو کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اور امریکہ کی طرف سے عدم ادائیگی کی وجہ سے یونیسکو کے 70ملین ڈالر کے نقصان کو پورا کریں۔


خبر کا کوڈ: 111072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111072/یونیسکو-کیطرف-سے-فلسطینی-ریاست-کے-حق-کو-تسلیم-کرنے-پر-امریکہ-کا-امداد-روکنا-قابل-مذمت-ہے-پروفیسر-خورشید-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org