QR CodeQR Code

ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بھارت بھیجنے کا فیصلہ

4 Nov 2011 22:20

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی جوڈیشل کمیشن ممبئی حملوں کے تحقیقاتی افسر اور اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کا بیان ریکارڈ کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک نے بھارتی وزیر داخلہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ شاہد ملک نے بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان ممبئی حملوں سے متعلق جوڈیشل کمیشن بھیجنے کو تیار ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ کے مذاکرات میں کیا گیا تھا۔ پاکستانی جوڈیشل کمیشن ممبئی حملوں کے تحقیقاتی افسر اور اجمل قصاب کا بیان ریکارڈ کرنے والے مجسٹریٹ کا بیان ریکارڈ کرے گا۔ بھارت کی جانب سے تاریخوں کا تعین ہونے کے بعد پاکستانی جیوڈیشل کمیشن بھارت کا دورہ کریگا۔ جیوڈیشل کمیشن کے دورہ کا فیصلہ رواں سال مارچ میں سیکریٹری سطح کے مذاکرات میں کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 111701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/111701/ممبئی-حملوں-کی-تحقیقات-کیلئے-جوڈیشل-کمیشن-بھارت-بھیجنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org