QR CodeQR Code

افغانستان،نماز عید کے بعد خودکش دھماکہ،7 افراد جاں بحق، 15 زخمی

6 Nov 2011 23:51

اسلام ٹائمز:صوبائی پولیس کے ترجمان لعل محمد احمد زئی نے میڈیا کو بتایا پرانے شہر کی مسجد کے باہر نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے جب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شمالی صوبہ بغلان میں نماز عید الاضحٰی کے بعد خودکش حملے میں دو پولیس کمانڈروں سمیت سات افراد جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پانچ شہری شامل ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان لعل محمد احمد زئی نے میڈیا کو بتایا پرانے شہر کی مسجد کے باہر نماز عید کے بعد لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے تھے جب خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ بغلان شہر پولیس کے سربراہ کمین خان نے جاں بحق ہونے والے ایک پولیس کمانڈر کا نام عبدل بتایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 112155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112155/افغانستان-نماز-عید-کے-بعد-خودکش-دھماکہ-7-افراد-جاں-بحق-15-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org