QR CodeQR Code

امام بارگاہ یونین ضلع ملتان کا اجلاس،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

8 Nov 2011 00:28

اسلام ٹائمز:سید اسد عباس کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے شرکاء نے محرم الحرام میں حکومت کی طرف سے کئے جانے والے سیکورٹی انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ یونین ڈسٹرکٹ ملتان کا اجلاس سید اسد عباس کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے حکومت کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر تحفظات کا اظہار کیا، شرکا نے حکام سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، انہوں نے کہا کہ ایک شرپسند ٹولہ دوبارہ منظم ہو کر اسلام اور شیعیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اجلاس میں مولانا قاضی نادر حسین علوی، قاضی غضنفر حسین اعوان، حسن رضا مشہدی، ندیم شاہی، طیب کاظمی، عارف کاظمی، عابد بھٹی، شوکت شاہ، غلام عباس خان، ارشاد حسین کاظمی، جاوید حسین نقوی،الطاف حسین شاہ ودیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 112322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/112322/امام-بارگاہ-یونین-ضلع-ملتان-کا-اجلاس-سکیورٹی-انتظامات-جائزہ-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org