QR CodeQR Code

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا، بیرسٹر گوہر خان

19 Mar 2024 15:08

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر تھے اس لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا، جو شخص گورنر ہو وہ دو سال تک کسی عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرز کو ہی ٹکٹ ملے اور پارٹی کے فیصلے حتمی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کے سارے فیصلے کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1123576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1123576/سنی-اتحاد-کونسل-کے-ساتھ-اس-وقت-حساب-سے-درست-فیصلہ-تھا-بیرسٹر-گوہر-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org