0
Tuesday 19 Mar 2024 15:08

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا، بیرسٹر گوہر خان

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا، بیرسٹر گوہر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر تھے اس لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا، جو شخص گورنر ہو وہ دو سال تک کسی عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرز کو ہی ٹکٹ ملے اور پارٹی کے فیصلے حتمی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کے سارے فیصلے کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1123576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش