QR CodeQR Code

مغرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں،احمدی نژاد

7 Sep 2009 13:38

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مغرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ایٹمی ٹیکنالوجی کےحقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ وہ تمام تنازعات کا منطقی حل چاہتے


تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مغرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ایٹمی ٹیکنالوجی کےحقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ وہ تمام تنازعات کا منطقی حل چاہتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کیلئے بھی تیار ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جوہری تنازعے پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ تاہم ایران جوہری حقوق سے دستبردار نہیں ہو گا۔



خبر کا کوڈ: 11240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/11240/مغرب-سے-مذاکرات-کے-لئے-تیار-ہیں-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org