0
Monday 7 Sep 2009 13:38

مغرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں،احمدی نژاد

مغرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں،احمدی نژاد
تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مغرب سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ ایٹمی ٹیکنالوجی کےحقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ وہ تمام تنازعات کا منطقی حل چاہتے ہیں۔ اور اس سلسلے میں امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کیلئے بھی تیار ہیں۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جوہری تنازعے پر سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ تاہم ایران جوہری حقوق سے دستبردار نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ : 11240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش