QR CodeQR Code

انڈیا اتحاد کی کامیابی میں سوشل میڈیا کا اہم رول ہوگا، شجاعت علی

25 Mar 2024 19:36

اپنے ایک بیان میں کانگریس لیڈر کہا کہ مین اسٹریم میڈیا کیجانب سے جانبداری کے باوجود عوام کانگریس کی قیادت والے اتحاد کی زبردست حمایت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت ریاست تلنگانہ کی پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان شجاعت علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے جانبداری کے باوجود عوام کانگریس کی قیادت والے اتحاد کی زبردست حمایت کریں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جہاں ایک طرف گودی میڈیا حکومت کی مدح سرائی میں مصروف ہے وہیں دوسری جانب عوام سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی جانب سے اٹھائی جانے والی آواز اور اقدامات کا سوشل میڈیا کے ذریعہ بغور مشاہدہ کررہے ہیں اور کانگریس کی حمایت میں ہیں۔ شجاعت علی نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں۔


خبر کا کوڈ: 1124808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1124808/انڈیا-اتحاد-کی-کامیابی-میں-سوشل-میڈیا-کا-اہم-رول-ہوگا-شجاعت-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org