0
Monday 25 Mar 2024 19:36

انڈیا اتحاد کی کامیابی میں سوشل میڈیا کا اہم رول ہوگا، شجاعت علی

انڈیا اتحاد کی کامیابی میں سوشل میڈیا کا اہم رول ہوگا، شجاعت علی
اسلام ٹائمز۔ بھارت ریاست تلنگانہ کی پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان شجاعت علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے جانبداری کے باوجود عوام کانگریس کی قیادت والے اتحاد کی زبردست حمایت کریں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ جہاں ایک طرف گودی میڈیا حکومت کی مدح سرائی میں مصروف ہے وہیں دوسری جانب عوام سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی جانب سے اٹھائی جانے والی آواز اور اقدامات کا سوشل میڈیا کے ذریعہ بغور مشاہدہ کررہے ہیں اور کانگریس کی حمایت میں ہیں۔ شجاعت علی نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں۔
خبر کا کوڈ : 1124808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش