QR CodeQR Code

جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد

25 Mar 2024 19:25

عدالت عالیہ بلوچستان کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی سے متعلق سپریم جوڈیشل کونسل نے متفقہ طور پر جسٹس ہاشم کاکڑ کو چیف جسٹس نامزد کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نامزد کیا گیا اور متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے حتمی تعیناتی کیلئے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1124810

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1124810/جسٹس-ہاشم-کاکڑ-بلوچستان-ہائیکورٹ-کے-چیف-نامزد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org