0
Monday 25 Mar 2024 19:25

جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد

جسٹس ہاشم کاکڑ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نامزد
اسلام ٹائمز۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس نامزد کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نامزد کیا گیا اور متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے حتمی تعیناتی کیلئے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد صدر مملکت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1124810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش