QR CodeQR Code

امریکہ غزہ میں امن دستے تعینات کرنے کا سوچ رہا ہے، پولیٹیکو

29 Mar 2024 00:08

اپنی ایک رپورٹ میں امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت دفاع و دیگر حکام کے مطابق زیر غور آپشنز میں غزہ میں امریکی فورس کے قیام کی تجویز شامل نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ آج صبح امریکی اخبار "پولیٹیکو" نے لکھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام خطے میں جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں امن دستے تعینات کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس اخبار کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے تجویز دی ہے کہ فلسطین میں سکیورٹی کی ذمے داریاں مختلف اقوام پر مشتمل ایک امن دستہ اپنے کندھوں پر اٹھائے۔ امریکی وزارت دفاع و دیگر حکام کے مطابق زیر غور آپشنز میں غزہ میں امریکی فورس کے قیام کی تجویز شامل نہیں۔ تاہم اس کے بدلے امریکہ، امن دستے کی مالی معاونت کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر فنڈ دیا کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 1125531

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1125531/امریکہ-غزہ-میں-امن-دستے-تعینات-کرنے-کا-سوچ-رہا-ہے-پولیٹیکو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org