0
Friday 29 Mar 2024 00:08

امریکہ غزہ میں امن دستے تعینات کرنے کا سوچ رہا ہے، پولیٹیکو

امریکہ غزہ میں امن دستے تعینات کرنے کا سوچ رہا ہے، پولیٹیکو
اسلام ٹائمز۔ آج صبح امریکی اخبار "پولیٹیکو" نے لکھا کہ جو بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام خطے میں جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ میں امن دستے تعینات کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس اخبار کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے تجویز دی ہے کہ فلسطین میں سکیورٹی کی ذمے داریاں مختلف اقوام پر مشتمل ایک امن دستہ اپنے کندھوں پر اٹھائے۔ امریکی وزارت دفاع و دیگر حکام کے مطابق زیر غور آپشنز میں غزہ میں امریکی فورس کے قیام کی تجویز شامل نہیں۔ تاہم اس کے بدلے امریکہ، امن دستے کی مالی معاونت کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر فنڈ دیا کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 1125531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش