QR CodeQR Code

عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہونگی، ہم اپنا حق حاصل کرینگے، علامہ ناصر عباس جعفری

9 Apr 2024 14:27

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عید کے بعد جلسے اور ریلیاں ہوں گی، ہم اپنا حق حاصل کریں گے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ سینیٹ کے اجلاس میں ہم نے بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، آج سینیٹ نامکمل تھا، الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات نہیں کرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوا۔


خبر کا کوڈ: 1127743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1127743/عید-کے-بعد-جلسے-اور-ریلیاں-ہونگی-ہم-اپنا-حق-حاصل-کرینگے-علامہ-ناصر-عباس-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org